اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوئے، اسد عمر جلد بیان دینگے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا وزرا کے قلمدان تبدیل کرنا وزیراعظم کی صوابدید پر ہے۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے گئے ہیں، کچھ لوگوں نے ایسی خبریں چلانا شروع کر دی ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا ملک کے معاشی حالات اب بہتر ہو رہے ہیں، وزرا کے قلمدان کی تبدیلی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، تصدیق کے بغیر خبریں نہ چلائیں ملک کا نقصان ہوتا ہے، ملکی معیشت بحال ہو رہی ہے، ایف اے ٹی ایف سے معاملات اچھے جار ہے ہیں، پاکستان کی تمام مشکلات حل ہونے جا رہی ہیں۔ادھر وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے بیان میں کہا وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہر اجلاس میں لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی اسد عمر کو ہٹائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ اسد عمر کی وزارت انہی کے پاس ہے، پاکستان کو سخت ترین معاشی بحران سے بچا چکے ہیں، ان کے جانے کی خبر جعلی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments