،مسئلہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ 2کروڑ کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق عبدالرشید ترابی

بریڈ فورڈ :کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،برطانیہ اس قضیے کا عینی شاید ہے،دنیا مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا ادراک کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے ،مسئلہ کشمیر اس وقت دنیا کا فلش پوائنٹ ہے،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ 2کروڑ کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق ،حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ، تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ نے مظلوم  اور محکوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو یورپین ایوانوں تک پہنچانے میں بڑا اہم اور کلیدی کردار ادا کیا بھارتی لابنگ من گھڑت پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا حکومتوںکے کام کو تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی قیادت نے کر کے دکھایا  تحریک کے بانی صدر سید منور مشہدی کی دن رات کی کوششوں اور مقبوضہ کشمیر کے نامور حریت پسند رہنما مرحوم ڈاکٹر ٹھاکر کی سرپرستی میں سیاسی اور سفارتی محاذ پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی منور مشہدی کے بعد محمد غالب اور اب نوجوان قیادت راجہ فہیم کیانی نے نئے انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے  کے لیے سرگرم ہیں اور ان کے ساتھ باصلاحیت نوجوانوں کی ٹیم شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بریڈ فورڈمیں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے جو حالات پیدا کئے نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے کہ بھارت امن کا دشمن ہے بھارت آئین میں تبدیلیاں کر کے370 اور 35Aکے خاتمے کے لیے جو سازشیں کر رہا ہے اس کے خلاف بھارت نواز پارٹیاں اور لیڈر بھی میدان آگے ہیں حریت کانفرنس کے موقف کو تقویت ملی ہے بھارت نے جماعت اسلامی کی قیادت پر پابندی لگائی ان کے تعلیمی اور فلاحی اداروں کو بند کرنے کے خلاف بھی  آواز بھارت نواز پ لیڈروںنے بلند کی ہے اس طرح بھارت نے جو بھی اقدامات کیے ہیں بُری طرح بے نقاب ہوا ہے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بیرون ملک بھارت کے سفارت خانے فل ٹائم کام کر رہے ہیں ان کے مقابلے میں تحریک کشمیر برطانیہ  اور یورپ کی قیادت اور کارکنوں کی ذمداریاں بڑھ گی ہیں بھارت کو ہر محاذ پر ذلیل و خوار کیا جائے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی پر توجہ دینی چاہئے نوجوانوں کو تحریک کے ساتھ وابستہ کیا تاکہ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں