لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑی کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوچنگ اسٹاف اور میڈیکل پینل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے، محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لیے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لیا گیا۔آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے اکیڈمی میں موجود ہیں۔ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments