مظفرآباد وزیراعظم آزادکشمیر محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ انتخابات کونہیں مانتے، الیکشن رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہوسکتے، ہندوستانی حکومتیں مقبوضہ جموں کشمیر کے ورثے کو تباہ کردینا چاہتی ہیں،مساجد شہید کی گئیں، املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، بھارتی انتہا پسندی کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، پارلیمانی پارٹی گڑبڑھ کر گئی ورنہ بلدیاتی انتخابات کرواتا، مزید کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کرینگے، تحریک آزادی کشمیر میں خدمات سرانجام دینے والے ہمارے ہیرو ہیں انہیں یاد رکھا جائے، اقتدار میری میراث نہیں، شیطانی دعوے نہیں کرتا، سرخرو ہو کر جانا چاہتا ہوں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، میں پاکستان کی سیاست میں مداخلت نہیں کرتا، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جس سے اقتصادی ترقی خود آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بطل حریت راجہ حیدر خان مرحوم کی 53ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، وزراء حکومت راجہ عبدالقیوم خان، مشتاق منہاس، راجہ نصیر، چوہدری رخسار، افتخار گیلانی، اسماعیل گجر، مصطفےٰ بشیر، نورین عارف، چوہدری سعید، سردار الطاف، راجہ محمد صدیق خان، چوہدری جاوید اختر ، چوہدری منظور، کفایت نقوی ، امداد طارق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماری امیدوں کو مرکز ہیں، رزق حلال اور غیرت ساتھ رکھا تو دنیا میں کوئی طاقت آپ کو ہرا نہیں سکے گی،نوجوان والدین کی خدمت کریں، انہوںنے کہا کہ اس شہر کو جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دونگا، ابتدا مظفرآباد شہر سے کرینگے اور آخری کونے تک جائیں گے، نوجوان ثابت قدم رہیں، حلفا کہتا ہوں یہاں پہنچنے کا سوچا تک نہیں تھا، انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ انتخابات کو نہیں مانتے، مقبوضہ جموں کشمیر کے انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہوسکتے، بھارتی حکومتوںنے جموں کشمیر کی قدیمی ورثے کو ختم کرنا شروع کررکھا ہے، مساجد شہید کی جارہی ہیں، املاک تباہ کی جارہی ہیں ، انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا عالمی سطح پر نوٹس لے، انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتا تھا پارلیمانی پارٹی گڑھ بڑھ کر گئی، اقتدار میری میراث نہیں ہے نہ شیطانی دعوے کیئے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے سرخرو ہو کر جائونگا، ایک دن میں حکومت گرا دینے کے دعوے کرنے والوں کو کس نے روکا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments