اہل پاکستان کو اپنی قیادت کی پہچان کرنی چاہئے کہ مشکل اور نا مسائد حالات میں ان کے ساتھ کون کھڑا ہوتا ہے برمنگھم کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی وسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مدینے کی ریاست کے بعد پاکستان اسلامی دنیا میں واحد ریاست ہے جو نظریے کی بنیاد پر معروض وجود میں آئی ،جن مقاصد کے لیے ہمارے آبائواجداد نے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی تھی وہ مقاصد ابھی تک تشنہ ہیں ، سید مودودی نے عدل و انصاف پر مبنی اسلامی نظام کو نافذ کرنے کے لیے ایسے معمار تیار کیے ہیںجو بانی پاکستان قائد اعظم اور شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خواب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے پاکستان کی دیگر اسلامی جماعتیں اور قائدین بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان میں واشنگٹن اور ماسکو کے نظاموں کو آزمایا جا چکا ہے پاکستان کا مستقبل اسلام اور جمہوریت سے وابستہ ہے اور مدینے جیسی ریاست قائم کرنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی فائونڈیشن برطانیہ کی جانب سے دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دینی قوتوں کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں اسلام پسند قوتوں کو اقتدار میں آنے کا موقع ملتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے دینی جماعتوں کے کسی بھی قائد کا نام کرپشن اور ملک کو لوٹنے والوں میں شامل نہیں ہے اہل پاکستان کو اپنی قیادت کی پہچان کرنی چاہئے کہ مشکل اور نا مسائد حالات میں ان کے ساتھ کون کھڑا ہوتا ہے ستر سال سے جو لوگ ملک پر مسلط ہیں انہوں نے ملک اور قوم کو کچھ نہیں دیا پاکستان میں کوئی نڈر اور جرات مند قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک مسئلہ کشمیر بھی حل نہیں ہوسکا۔تقریب کی صدارت مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کی اور سید مودودی فائونڈیش کے اغراض و مقاصدسے آگا کیا مہمان خصوصی عبدالرشید ترابی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیانظامت کے فرائض فائونڈیشن کے سرپرست علامہ محمد سرفراز مدنی نے انجام دیے، تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کر ام سیاسی اور سماجی قائدین مولانا امدادالحسن نعمانی، مفتی فاروق علوی ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری، مولانا ڈاکٹراخترالزمان غوری، تحریک استحکام پاکستان کے صدر عبدالکریم ثاقب، مولاناقاضی ساجد ظفر، مولانا ضیا الحق، مولانا طارق مسعود، مولانا عبدالسلام راشد ،حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر خرم بشیر، صاحبزادہ فاروق القادری، مولانا قائم الدین، محمد زبیر شائین،ڈاکٹر محمد خالد ، بدر ملک،افتخار احمد جگنو، منیر احمد رضا، نیا احمد،اعظم فاروق اور دیگر سرکردہ رہنما شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سید مودودی نے جو فکر دی ہے اس نے فکری محاذ پر سامراج کو شکست دے دی ہے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی میدان میں بھی باطل نظام کو شکست سے دوچار کیا جائے انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کشمیر اور اسلام کی نمائندگی کا حق ادا کریں مسئلہ کشمیر اور اسلام کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،اپنے قول وفعل میں یک رنگی اختیار کریں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزاریں ،برطانیہ جیسے معاشرے میں اپنا اجلا کردار پیش کر کے اسلام کی دعوت عام کریں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments