کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی اور تقریباً 500 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔سری لنکن پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں آٹھواں دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ایک گھر میں تلاشی کے لیے داخل ہوئے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی سمیت 35 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری سمیت ‘دیہی والا’ چڑیا گھر کے قریب ہوٹل میں دھماکے ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments