فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں لڑکے اور لڑکیوں کو نشے میں مبتلا کرنے اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی فحش ویڈیوز اور نشے کا عادی بنانے والے نیٹ ورک کے چنگل سے ایک 15 سالہ نوجوان فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچا اور بتایا کہ بلال نامی ملزم منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس نشے کی فروخت میں ملوث ہے۔پولیس نے نوجوان کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان کے مطابق آئس کی فروخت میں ملوث اس نیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسماعیل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پورن ویڈیوز کے حوالے سے ایک بچہ ہمارے پاس آیا تھا جس کی اطلاع پر پورے نیٹ ورک کو حراست میں لے لیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس کے پاس پہنچنے والے لڑکے نے بتایا کہ بلال نامی شخص لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش ویڈیوز تیار کر کے انہیں بلیک میل کرتا ہے اور آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام لیتا ہے۔لڑکے نے مزید بتایا کہ ملزم بلال خود کو پولیس کا قریبی اور کبھی ایس پی اور ڈی ایس پی قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے، اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments