اسلام آباد: نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان سے متعلق کیس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج نہ سنایا جاسکا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے نقصان کے کیس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنانا تھا۔فاضل جج ارشد ملک نے ریمارکس میں کہا کہ بریت کی اور درخواستیں بھی دائر ہیں اس لیے تمام درخواستیں سن کر ایک ساتھ فیصلہ سنائیں گے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیق پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔واضح رہے نیب ریفرنس میں عائد الزامات پر بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments