اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔اداکار فیروز خان نامور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی۔اداکار نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے کچھ ہفتے قبل ہی خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں، ایسے میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خوشخبری بھی سنادی۔فیروز خان نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ’اس جمعے اللہ نے مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا ہے’۔اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی پھوپھی بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کی کہ ’ الحمدللہ، میرا ایک اور فیروز آگیا‘۔بیٹے کی پیدائش پر فیروز خان کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔اداکار نے فی الحال بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی اور نہ ہی نام کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments