لاہور: پاکستانی لڑکیوں سے شادی اور انہیں چین لے جا کر جسم فروشی کرانے والے چینی گروہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق مکروہ دھندے میں ملوث 8 چینی باشندوں کے 4 پاکستانی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ گروہ کا سرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم فرار ہوگیا تھا جس نے فرار کے بعد 13 مئی تک عبوری ضمانت کرائی ہے جب کہ دیگر ملزمان میں قیصر، کاشف نواز، اسماعیل یوسف اور زاہد مسیح شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کراتے تھے اور لڑکیوں کے گھر والوں کو ماہانہ 50 ہزار روپے بھجواتے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شادی میں بھی شرکت کی جس کے دوران ملزمان کے کوائف جمع کئے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments