کابل: افغان حکومت اور طالبان کی لڑائی میں گولی لگنے سے اپنی دائیں ٹانگ کھونے والے افغان بچے احمد سعید رحمان کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی جسے دیکھ کر وہ خوشی سے نہال ہوگیا اور اس کی رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔5 سالہ افغان بچے احمد سعید رحمان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اپنی مصنوعی ٹانگ لگنے کی خوشی میں انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے آرتھو پیڈک اسپتال میں رقص کررہا ہے۔احمد کی مصنوعی ٹانگ لگنے کی خوشی میں رقص کرنے کی ویڈیو اسپتال کی ایک تھراپسٹ ملگارا راحیمی نے بنائی جنہوں نے یہ ویڈیو ایک ہفتے قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد اسپتال کے دیگر عملے نے بھی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر احمد کی ویڈیو دیکھنے کے بعد متعدد صارفین نے بچے کے حوصلے کو داد دی اور اس کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔احمد کی فزیو تھراپسٹ سمین سروری کہتی ہیں کہ احمد اسپتال میں طویل عرصے سے ہے، وہ کھیلنا کودنا چاہتا ہے لیکن اس کی دائیں ٹانگ 8 ماہ کی عمر میں ہی ضائع ہوگئی تھی اور اب وہ اپنی ٹانگ چاہتا تھا تاکہ جلد ہی چل سکے۔احمد کی والدہ نے کہا کہ مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد سے احمد خوشی کا اظہار کرتا ہے جس کے لیے میں بہت خوش ہوں کہ اب میرا بیٹا بھی اسکول جا سکے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments