واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جنگ چاہتا ہے تو یہ اس کا باضابطہ طور پر خاتمہ ہوگا۔امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جب کہ امریکا نے خلیج فارس میں جنگی بیڑہ تعینات کردیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ کا خواہاں نہیں۔اس صورتحال میں امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو دوبارہ دھماکے سے گریز کیا جائے، اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے ایرانی تیل کی درآمدات پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایران نے امریکا کے اس اقدام کی مذمت کی اور اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا اور ساتھ ہی ایران نے 2015 میں ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کے اہم حصے سے دستبردار ہونے کا بھی اعلان کردیا جس سے امریکا گزشتہ برس یکطرفہ طور پر ہی پیچھے ہٹ چکا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو امریکا نے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک سے خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت بھی حاصل کرلی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments