بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی کی خودکشی کرنے کے بعد نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس واقعے کا مقدمہ انیلا نامی لڑکی کے والد کی مدعیت میں ٹنڈو غلام علی تھانے میں درج کیا گیا۔لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ 18 مئی کی رات انیلا نے زہر پی لیا تھا، اسے حیدرآباد لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی، لیکن آخری وقت میں انیلا نے تینوں ملزمان کے نام لیے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں سوم چند کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا جسے حیدرآباد سےگرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیر دو ملزمان مہیش اور اشوک کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ادھر مبینہ مرکزی ملزم سوم چند نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔سوم چند کا کہنا تھا کہ لڑکی (انیلا) بات چیت کیا کرتی تھی اور شاید میری شادی سے خوش نہیں تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی کے خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔لڑکی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا، لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments