پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آج سے معمول کے مطابق آپریشنز چلائے جارہے ہیں۔خیبرٹیجنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں 6 روز بعد ڈاکٹروں کی آمد ہوئی تو مریضوں کو رش لگ گیا۔خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹرز 6 روز سے ہڑتال پر تھے اور اس دوران وہ او پی ڈیز میں بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کے تحفظات دور ہونا خوش آئند ہے اور ڈاکٹروں نے عوام کی مشکلات سمجھتے ہوئے ہڑتال ختم کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات لانے کا مقصد عوام کو بہترین طبی سہولیات دینا ہے، اصلاحات کے ذریعے عوام کو سستا اور معیاری علاج دینا ہے، مستقبل میں بھی ڈاکٹروں سے اسی طرح کے مہذب رویے کی امید رکھتے ہیں۔گزشتہ روز ڈاکٹرز کونسل کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments