کرکٹ فینز کو ایوارڈ دینے کی تقریب، چاچا کرکٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا

مانچسٹر میں کرکٹ فینز کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں پاکستان کے چاچا کرکٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔بھارتی منتظمین کی جانب سے مانچسٹر میں کرکٹ فینز کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان کے چاچا کرکٹ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چاچا کرکٹ نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھام رکھا۔پاکستان کے چاچا کرکٹ کے علاوہ بھارت کے سدھیر گوتھم اور سری لنکن فین کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ دینے کی تقریب کے دوران چاچا کرکٹ اور بھارتی شائق سدھیر اسٹیج پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں