ورلڈ کپ میں ایک اہم میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ کپ میں آج مجموعی طور پر دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلامقابلہ آسٹریلیا اور سری لنکا جب کہ دوسرا افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔اوول گراؤنڈ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ایونٹ میں سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جب کہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین میں فاتح رہی۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔دوسرے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک چار میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں میچز میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے جنوبی افریقا نویں نمبر جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments