جنوبی کوریا کی نامور کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے نئے موبائل ‘گیلیکسی نوٹ 10’ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل کرلی۔گزشتہ سال سام سنگ نوٹ 9 مارکیٹ میں کامیاب رہا اور اب سام سنگ نوٹ 10 کو نیو یارک میں اگست میں ہونے والے سام سانگ ایونٹ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم سام سنگ کی جانب سے لانچنگ کی باقاعدہ تاریخ کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔سام سنگ نوٹ سیریز پہلی دفعہ 2011 میں پیش کی گئی تھی، بڑی موبائل فون اسکرین کے اس نئے ٹرینڈ کی طرف یہ پہلا قدم سمجھا جاتا ہے، اس کے بعد موبائل انڈسٹری نے اس نئے ٹرینڈ کو اپنایا۔پہلی سام سنگ نوٹ اسکرین کا سائز 5.3 انچ تھا اور اب نوٹ 9 کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ نوٹ 10 کو مارکیٹ میں شاید اتنی پذیرائی نہ مل سکے جو اس سے پہلے کے نوٹ سیریز کو ملی۔اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ اس کی قیمت ہے اور دوسری وجہ اتنی قیمت کے باوجود موبائل فون کے فیچرز میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہے، یہ صرف سام سنگ نہیں بلکہ دیگر موبائل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔اب 5 جی اور فولڈیبل موبائل ہی کسی بڑی تبدیلی کی امید سمجھے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سام سنگ ‘گیلکسی 10’ اگست میں لانچ کے لیے تیار” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
outclass…..
http://www.mobile-phone.pk/samsung_galaxy_a90_5g-10035/