لاہور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو لاہور میں امریکی شہری وارن وئنسٹائن کےاغوا سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارےگئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے جنہوں نے لوٹ مار کے دوران تمام سیکیورٹی گارڈز کو قتل کردیا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد دیگر کئی افراد کے اغواء اور قتل میں بھی ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد ہوئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments