لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان دور حاضر میں ریٹائرڈ ہونے والے سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اکیڈمی، یوتھ ٹیموں کے ساتھ کام کے لیے آمادہ کریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بورڈ حال ہی میں یونس خان، مصباح الحق اور محمد یوسف کی خدمات حاصل نہ کرسکا لیکن ریٹائرڈ کرکٹرز سے بات چیت چل رہی ہے، ورلڈکپ کے بعد کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یوتھ ماڈل کو بھارت سے بھی بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کو یوتھ کرکٹرز کے ساتھ لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے اور انہیں مزید ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments