اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔اسلام آباد میں افغان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پر امن اور خوشحال افغانستان کی حمایت کرتاہے، پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغان بحران کی وجہ سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا ، افغان مسئلہ حل کرنے کے لیے پاکستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ الزام تراشی کے ماحول سے نکلنا ضروری ہے، افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہاہے، پاکستان خلوص نیت سےافغان امن عمل کی حمایت کر رہاہے، وزیراعظم عمران خان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کے اقدامات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے حکمراں افغان ہی ہونے چاہئیں، افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف مصالحت میں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“افغانستان، پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں: شاہ محمود” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
well said