کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حساس معلومات پر ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں پولیس اہلکار پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے جب کہ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ فرار ہونے والے 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت طلعت محمود عرف یوسف عرف عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم القاعدہ کراچی سے تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشت گردوں کا قریبی ساتھی تھا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد طلعت محمود کا تعلق کالعدم القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا جو سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments