کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند کردی اور 31 مارچ 2020 کے بعد یہ کیش بھی نہیں ہوں گے۔اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دیگر بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کےبعد کیش ہوں گے نہ رجسٹرڈ جب کہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ بانڈ ہولڈرز اسے قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 مارچ 2020 تک اسٹیٹ بینک اور 6 کمرشل بینکوں سے 40 ہزار کے بانڈز پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹر کرا سکیں گے اور اگر کیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments