نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایڈ ہاک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ یہ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے، پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کےحصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ‘انروا’ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments