امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات اور کچھ اہم میٹنگز کے بعد وہ چینی صدر کے ہمراہ جنوبی کوریا جائیں گے۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ڈی ایم زی بارڈر پر ملاقات کریں گے اور مصافحہ کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ناشتے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کم جونگ اُن سے ملاقات سے متعلق کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں ہوں گے تو ہم دو منٹ کے لیے ایک دوسرے سے ملیں گے اور یہ بہت ہے۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدر کی پہلی ملاقات بھی ڈی ایم زی پر ہوئی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان غیر فوجی علاقہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔صدر ٹرمپ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد جنوبی کوریا روانہ ہوں گے اور وہ دو روزہ دورے پر سیئول جائیں گے جس کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرنا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments