اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، جیت پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان ٹیم نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے، اب افغان کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانی کھلاڑی پاکستان میں ٹریننگ کیمپوں میں رہے ہیں، دراصل پاکستان نے ہی افغانی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے آشنا کیا ہے۔وزیر خارجہ نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف بھی ایسے ہی کھیل کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کو ہرانا بھی ضروری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments