اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائس بانڈز کو ختم کرنے کی منظوری دے گی جب کہ حج پلان 2019، دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل 2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری، 17 ایونیو میں توسیع کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں کابینہ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی اور صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے ‘احساس’ پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments