لارڈز قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں 5یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔انیس سالہ نوجوان بولر نے کینیا کے کولنس ابویا کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 2003کے ورلڈکپ میں 21سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 5وکٹیں حاصل کر کے بنایا تھا۔شاہین آفریدی نے حالیہ ورلڈکپ کے 5 میچز میں 16وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی نوجوان فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔شاہین آفریدی سے قبل پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین بولر تھے، عبدالرزاق نے 1999کے ورلڈکپ میں 13وکٹیں حاصل کیں تھیں۔اس کے علاوہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ کے ایک میچ میں بہترین بولنگ کرنے والے بولر بھی بن گئے، انہوں نے میچ میں 35رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments