لاہور پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ویب سائٹ پر ایک تصویر آویزاں کی گئی ہے جس میں پی سی بی کو پیغام دیا گیا کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک اوسط خاندان کے لیے آپ بدعنوانی کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو عارضی طور پر خوشی مل سکتی ہے لیکن اس سے پاکستان کی عوام کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔پیغام میں کہا گیا کہ آپ قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے؟ ہم آپ کا تعاقب کررہے ہیں۔ہیکرز کے پیغام میں سرفراز کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ انہیں ہی پاکستان کا کپتان رہنے دیا جائے اور ہم سرفراز کو پاکستان کرکٹ کی وجہ سے سپورٹ کرتے ہیں اور ہم ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments