لاہور: موٹاپےکا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نور حسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نور حسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔آپریشن کے بعد نورحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کے روز اچانک انتقال کرگیا۔واضح رہے کہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکار ٹیکسی ڈرائیور نورحسن کو گھر کی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا تھا اور ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا تھا۔نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“موٹاپےکا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
i feel so sad seriously thats what our country poor people face seriously he has hope that country save him but alas