اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ’مال مفت دل بے رحم‘ کے مصداق ہیں اب غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت سابق صدر آصف زرداری کے بیرونی دوروں کی تفصیلات پیش کیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ’مال مفت دل بے رحم‘ کے مصداق ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی، لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کیے گئے، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، اب روئیں ناں، حساب دیے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments