لندن: نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جج ارشد ملک کے الزامات رد کردیے۔حسین نواز نے کہا کہ انہوں نے ارشد ملک کو نہ رشوت کی پیشکش کی اور نہ ہی کوئی دھمکی دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سامنے لائی جانے والی ویڈیو پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نام اپنی صفائی میں خط لکھا تھا اور بیان حلفی بھی جمع کرایا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے انہیں رشوت کی پیشکش کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ویڈیو اور الزامات پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments