آئی جی سندھ کلیم امام کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔حکومتی، سیاسی اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے اہلکار تعینات تھے جنہیں آئی جی سندھ کی ہدایت پر واپس ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے جن اراکین سے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر شہلا رضا بھی شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں وزراء کو دی گئی اضافی پولیس موبائلز کو ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر خصوصی خط جاری کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ان شخصیات کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس سے کبھی اضافی سیکیورٹی نہیں مانگی، مجھے اور شہلا رضا کو پولیس نے سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کیا تھا، پولیس نےخود ہی ہماری سیکیورٹی میں اضافہ کیا اور اب سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی دیگر اہم شخصیات کو خطرات کے پیش نظر وزیراعلی سندھ کے حکم پر دی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments