اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کا پہلا فیصلہ سنادیا۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت ہوئی جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ای لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں پہلا فیصلہ بھی جاری کردیا جس میں حاجی علی رضا کو زخمی کرنے کے ملزم مشتاق حسین کی 2 سال قید کی سزا کالعدم کردی ۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کوئٹہ والوں کو سلام کہا اور کہا کہ آج تاریخی دن ہے، خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا، نادرا کے شکر گزار ہیں جس نے بہت تعاون کیا، ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور، اسلام آباد،کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت جمعرات تک جاری رہےگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments