وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے بھیجا گیا 8 کروڑ روپے کا چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ جرم کی اس حقیقت کا اعتراف کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (ایرا) کے افسر اکرام نوید نے کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرا کے افسراکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کیا اور بیان حلفی بھی دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرلے اور کرپشن سے توبہ کر لے کیونکہ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک کرپشن، منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟انہوں نے کہا کہ شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست طویل ہے، اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی امدادی ادارے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) نے شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب حکومت کو زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے جو رقم دی تھی اس میں چوری کی گئی تھی۔بعدازاں ڈی ایف آئی ڈی کے ترجمان نے ڈیلی میل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو رقم دی گئی تھی اس سے اسکولوں کی تعمیر کی گئی، جنہیں چیک بھی کیا گیا اور آڈٹ بھی کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیلی میل اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments