احتساب عدالت نے پارک لین ڈیفالٹ کیس میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ضمنی ریفرنس پارک لین ڈیفالٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔احساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے تبادلے کی وجہ سے عدالت کے منتظم جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکلاء کی جانب سے سابق صدر کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔عدالت نے نیب کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے آصف زرداری کے تینوں بچوں بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو ہفتے میں دو روز اپنے والد سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔احتساب عدالت پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ زرداری صاحب کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ جس پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایسا کام نہیں کرتے؟اس موقع پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب معروف قانون دان لطیف کھوسہ کی ایک جونئیر خاتون وکیل ہاتھ میں تسبیح لیے مسلسل کچھ پڑھ رہی تھیں تو آصف زرداری نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا پڑھ رہی ہیں جس پر خاتون وکیل بولیں میں آیت الکرسی پڑھ رہی ہوں، آصف زرداری نے زوردار قہقہ لگایا اور بولے میں سمجھا کوئی جادو ٹونہ کیا جا رہا ہے۔آصف زرداری کے جادو ٹونے والے جملے پر وہاں موجود تمام افراد بھی زور زور سے ہنسنے لگے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments