سئیول: روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی اور اس کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس نے گزشتہ روز اس کے جنگی طیارے کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر اسے غیر ارادی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہےکہ روسی عسکری حکام کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی اور یہ ایک غیر ارادی عمل تھا۔جنوبی کوریا کے حکام نے بتایاکہ روس کی جانب سے واقعے کی فوری تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔روسی حکام کا کہناہےکہ اگر طیارہ اپنے طے شدہ ابتدائی روٹ کے مطابق اڑا ہوتا تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس کے جہاز چین کے مشرقی ساحل اور جاپان کے ساحل پر روس اور چائنا کی مشترکہ ائیر پیٹرولنگ میں حصہ لے رہے تھے جو ان دو ممالک کے درمیان پہلی مرتبہ ہے۔دوسری جانب چین کی وزارت دفاع نے کسی بھی ملک کی فضائی حدود میں طیارے کے داخل ہونے کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کے طیارے نے دو مرتبہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد 2 روسی اور 3 چینی طیارے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے۔جنوبی کوریا کی جانب سے روسی طیاروں پر فائرنگ کرکے انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی جب کہ روس نے ابتدا میں جنوبی کوریا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ اس کے بمبار جہاز غیر متنازع سمندری حدود پر پرواز کررہے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments