واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد عزائم کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات نے امریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کو موقع فراہم کیا کہ وہ ان کے ساتھ ذاتی تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کریں۔مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اور وقت آ گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں اور اربوں ڈالرز خرچ کیے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پرزور دیں گے۔یرغمالیوں کی بازیابی سے متعلق سوال پر مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments