نیوزی لینڈ کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کا نتیجہ سمجھنے میں ایک ہفتہ لگا۔بارہویں کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا۔مقررہ 50 اوورز میں نتیجہ برابر ہونے پر میچ کا نتیجہ سپر اوور کے ذریعے ہوا تھا جس میں انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔کیوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے ساتھ جذباتی پن وابستہ ہے، اس میں کئی نشیب و فراز آئے۔راس ٹیلر نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل دوبارہ دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، دوبارہ کبھی فائنل نہیں دیکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ برابر ہونے کے بعد امپائرز سے ہاتھ ملانے گیا تو پتہ چلا کہ سپر اوور ہو گا۔کیوی بلے باز کا کہنا تھا کہ ایفل ٹاور کے پاس لوگوں نے آ کر کہا کہ فائنل بہت شاندار تھا، مجھے فائنل میچ کا نتیجہ سمجھنے میں ایک ہفتہ لگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments