بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے چچا اور پروڈیوسر مُکیش بھٹ ان کی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بھڑک اُٹھے۔اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑی ہے اور ان کے مداح دونوں کی شادی کے لیےکافی پُر جُوش ہیں۔گُزشتہ کئی ماہ سے دونوں کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا اور مختلف نیوز چیلنز پر گردش کر رہی ہیں جس سے ان کے گھر والے شدید پریشان ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کے چچا مُکیش بھٹ، عالیہ اور رنبیر کی شادی افواہوں پر بھڑک اُٹھے اور کہا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، اس طرح کی افواہیں کون پھیلا رہا ہے؟ ایسی خبروں کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔دوسری جناب اداکارہ کے سوتیلے بھائی راہُل بھٹ کا کہنا تھا کہ عالیہ اور میں ساتھ تو نہیں رہتے، میں زیادہ اس کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتا مگر مجھے عالیہ اور رنبیر ساتھ میں اچھے لگتے ہیں اور اگر مجھے انہوں نے اپنی شادی میں بُلایا تو ضرور شرکت کروں گا۔بھارتی میڈیا میں گُزشتہ دنوں عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں، اداکارہ کو ممبئی میں معروف ڈیزائینر سبیاساچی کے اسٹور کے باہر دیکھا گیا جس کہ بعد ہر جگہ خبریں پھییلنا شروع ہو گئی تھیں کہ عالیہ نے اپنی شادی کے لیے سبیاساچی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔بعد ازاں اس خبر کی بھی تردید کر دی گئی ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل بھارتی ریاست اُوٹی میں اپنی آنے والی فلم سڑک ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ ان کے والد مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments