سئیول: شمالی کوریا نے اپنے نئے میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کے لیے وارننگ قرار دیا ہے۔شمالی کوریا نے گزشتہ روز جاپان کے ساحل میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا اور اس تجربے کا شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نے خود معائنہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کا نیا میزائل تجربہ جنوبی کوریا کے لیے ایک پیغام ہےکہ وہ ہتھیاروں کی خریداری اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں سے باز رہے۔شمالی کوریا نے اس میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کی جنگجوئی کے لیے سنجیدہ وارننگ قرار دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نے کہاکہ ان کے ملک کو لاحق براہ راست خطرے کو کم کرنے کے لیے انہیں ہتھیار بنانے پر مجبور کیا گیا۔شمالی کوریا کے سربراہ نے نئے میزائل تجربے کے حوالے سے کہا کہ اس تجربے میں نئے تکنیکی ہتھیاروں کا نظام بھی شامل ہے۔کم جانگ اُن نے جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان آئندہ ماہ شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی تنقید کی۔شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس کے مطابق میزائل نے 690 کلو میٹر تک سفر کیا جب کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے کے میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے ہتھیاروں کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دشمن کے لیے اس سے اپنا دفاع کرنا آسان نہیں ہوگا۔کم جانگ اُن نے جنوبی کوریا کو پیغام دیا کہ وہ اس وارننگ کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کرے۔جب کہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر اس طرح کے اقدامات روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ اقدامات کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار نہیں اور میزائل تجربے مزید خطرات کو بڑھائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی شمالی کوریا کو مزید اشتعال انگزیزی سے باز رہنے کا مشورہ دیا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments