نئی دہلی() بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی کشمیر میں فوجی ذمہ داری انجام دیں گے۔دھونی ریزرو فورس میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز اور 106 پارا ٹی اے بٹالین کے ہمراہ ڈیوٹی نبھائیں گے۔ ان کی تقرری ایسے علاقے میں کی گئی ہے جہاں پر کئی دہائیوں سے بھارتی فوج نے قبضہ کررکھا اور وہ اس قبضے میں اب اپنا حصہ ڈالنے جارہے ہیں۔آرمی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی 31جولائی سے 15اگست تک کشمیر میں تعینات رہیں گے۔ اس دوران وہ پیٹرولنگ، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹیز انجام دیں گے۔ مجموعی طور پر دھونی نے فوج کے ساتھ 2ماہ ذمہ داری انجام دینا ہے۔یاد رہے کہ دھونی نے دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے فوج میں ڈیوٹی انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments