کراچی میں مون سون کی پہلی بارش سے ہی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔شہر میں گزشتہ دو گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ملیر، ماڈل کالونی، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی، پرانی سبزی منڈی، جیل چورنگی اور صدر میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریاز، ڈیفنس، ناظم آباد، کورنگی، قیوم آباد اور لانڈھی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلسہ جاری ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ اور اطراف میں پر 11 ملی لیٹر ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ سرجانی ٹاون میں 10 اور فیصل بیس پر اب تک 9 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لانڈھی میں 7 اعشاریہ 5 اور ناظم آباد میں 5 اعشاریہ 7 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments