اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےکہ حکومت حفیظ شیخ کو بھی جیل میں ڈالے اور پوچھے ہزاروں کروڑ روپے کہاں گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نےسابق صدر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔نیب حکام نے آصف زرداری کو 14 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا اور مزید 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب کی استدعا پر آصف زرداری نے عدالت کے جج محمد بشیر سے کہا کہ ریمانڈ میں عید کے بعد تک توسیع کر دیں، اس پر جج نے کہا کہ عید کے بعد تک نہیں کرسکتے، ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ریمانڈ 2 ہفتوں کا ہو سکتا ہے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی جب کہ ملزمان کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments