امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔مسلح شخص نے فوڈ فیسٹیول میں شریک لوگوں پر فائرنگ کی جس سے فیسٹیول میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ سے اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور کے دوسرے ساتھی کی بھی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔فیسٹیول میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک سفید فام شخص نے تقریباً 30 سیکنڈ تک رائفل سے فائرنگ کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے کسی مخصوص ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی بجائے اندھا دھند فائرنگ کی جس پر پولیس نے حملہ آور پر فوری قابو پاکر اسے ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کٹر کی مدد سے احاطے میں لگی باڑ کو کاٹ کر فیسٹیول میں داخل ہوا، پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں حملہ آور کے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے جو ممکنہ طور پر اس کا سہولت کار بتایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے نزدیک پہلے ہی پولیس کی کچھ نفری تعینات تھی جس نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ٹوئٹ کرکے شہریوں کو محتاط اور محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments