اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد اہم ملزم ناصر جنجنوعہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔چند روز قبل ملزم ناصر جنجوعہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق اور احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو فریق بنایا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت نمٹائی اور درخواست گزار کو کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی 31 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments