قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے چار ماہ میں مہنگائی بڑھے گی اور پھر نیچے آئے گی۔سد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے وزیراعظم کو مختلف آپشنز سے آگاہ کیا تھا، ایک آپشن آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جانے کا بھی تھا مگر تمام ماہرین کی رائے تھی کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔وزیراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ٹیم کے کپتان ہیں، انہیں لگا کہ ایسے بیٹسمین کو بھیجا جائے جو سنچریاں بنائے، ابھی حفیظ شیخ نے صرف دو گیندیں کھیلی ہیں۔چینی کی قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات ہو رہی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کو کہا گیا ہے کہ چینی سمیت 5 چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ مسابقتی کمیشن کے اجلاس میں اس حوالے سے ابتدائی بحث ہوئی ہے، آئندہ اجلاس میں تفصیل سے بات ہو گی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو پتا ہے کہ اسد عمر چاہے کابینہ میں ہو یا نہ ہو تحریک انصاف کی ٹیم کا لازمی حصہ ہے، اگر اور بھی لوگ معاشی ٹیم میں آجائیں تو اچھی بات ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئندہ دو سے چار ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور پھر مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments