گھوٹکی: سانکہ پھاٹک کے قریب ٹرین نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق تحصیل ڈہرکی میں سانکہ پھاٹک کے قریب کار ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کر دی گئی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق کار کو حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments