مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت کے جھوٹ اِن کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں۔نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر میدان میں ہار چکی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حمزہ شبہاز کا کہنا تھا کہ نے آج اپوزیشن کا چیئرمین منتخب ہو جائے گا، اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور آج بھی بہتر ہی ہو گا۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، کہتے ہیں کہ روٹی سستی کرو، آج پٹرول مہنگا کر دیا تو روٹی سستی کیسے ہو گی؟حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے جھوٹ اِن کے گلے کا پھندا بننے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کو گرفتار کر لیں لیکن ان سے حکومت پھر بھی نہیں چلنے والی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments