امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ غیر ملکی افواج کے انخلاء کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ چاہتے ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد دو روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے معاملات پر بات چیت کی۔زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے نئے دور کے لیے قطر جا رہا ہوں۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ غیر ملکی افواج کے انخلاء کا نہیں امن کا معاہدہ چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں جس سے فوجی انخلاء ممکن ہو سکے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں امریکی موجودگی اور فوجی انخلاء مشروط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں، ہم بھی طالبان کے ساتھ اچھے معاہدےکے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments