وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی قدم کا کُھرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی منی لانڈرنگ کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی تھیں۔اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹیز کی دوڈ میں بیگم صفدر بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے پوچھا کہ مریم صفدر اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی قدم کا کُھرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments